ہلال نیوز

پاک چین سٹرٹیجک شراکت داری خطے میں  استحکام کی علامت ہے۔جنرل قمرجاوید باجوہ

ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ایچ کیو 9 پی ویپن سسٹم 100کلومیٹر تک اپنے اہداف کو انگیج کرسکتا ہے
چیف آف آرمی سٹاف کا پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کا دورہ، چینی ساختہ ایچ کیو 9 پی ویپن سسٹم کی آرمی ایئر ڈیفنس میں شمولیت کی تقریب میں شرکت



گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے چینی ساختہ ایچ کیو 9 پی ویپن سسٹم کی آرمی ایئر ڈیفنس میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان نے آرمی چیف کو سٹرٹیجک ویپن سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
سربراہ پاک فوج نے پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس میں چینی HQ-9/P HIMADS (ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم) کی شمولیت پرخوشی کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین سٹرٹیجک شراکت داری خطے میں استحکام کی علامت ہے۔ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ایچ کیو 9 پی ویپن سسٹم 100کلومیٹر تک اپنے اہداف کو انگیج کرسکتا ہے۔ آرمی ایئر ڈیفنس میں شامل کیا گیا ایچ کیو 9 پی ویپن سسٹم، جہاز، کروز میزائل اور بی وی آر ہتھیاروں سمیت مختلف ٹارگٹس کوانگیج کرتا ہے۔ ایچ کیو 9 پی ویپن سسٹم سے پاکستان کا فضائی دفاع مزید ناقابل تسخیر ہوگیا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہائی ٹیک سسٹم کی شمولیت سے درپیش خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور ملکی ایئر ڈیفنس کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اور پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس کی ہم آہنگی  سے ملکی دفاع ناقابلِ تسخیر ہوچکا ہے۔قبل ازیں آرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کے دورے کے دوران سر براہ پاک فوج نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
 

Read 63 times


TOP