گزشتہ دنوں پاک میرینز کے 2021-Bکورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد گوادر میں کیا گیا۔پاسنگ آئوٹ پریڈ کے مہمان ِ خصوصی کمانڈر کوسٹ ریئرایڈمرل جاوید اقبال تھے۔پاس آئوٹ ہونے والا کورس593 میرینز پر مشتمل تھا۔ میرینز کی تربیت پیشہ ورانہ نصاب، کھیل، تیراکی، پریڈ، فائر فائٹنگ، اسلحہ کا استعمال اور جسمانی تربیت پر مشتمل ہوتی ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان ِخصوصی نے پریڈ کے شاندار انعقاد کو سراہا اور پاس آئوٹ ہونے والے میرینز کو مبارکباد دی۔
مہمانِ خصوصی نے کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے میرینز میں انعامات تقسیم کیے۔ دورانِ تربیت بہترین مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر توفیق الرحمانMAR/UT نے پہلی جبکہ محمد عرفان MAR/UTنے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مرساد الیاس MAR/UT کوبہترین نشانے باز ،بجار علی MAR/UT کو بہترین تیرا ک اور وسیم اکرم MAR/UT کو بہترین جسمانی فٹنس پر میڈل سے نوازا گیا جبکہ پرافیشنسی بینر کی حقدار بابر کمپنی رہی۔
Read 468 times