ہلال نیوز

پاک فوج کی مدد سے سوات کے علاقے بحرین میں سٹیل کے پُل کی تعمیر

گزشتہ دنوں پاک فوج کی مدد سے سوات کے علاقے بحرین میں سٹیل سے تیار کردہ 100فٹ طویل پل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔سیلاب سے متاثر ہونے کے باعث پُرانا پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔پاک فوج نے بہت قلیل مدت میں سٹیل سے بنے نئے پُل کو تعمیر کر کے علاقہ مکینوں اور اطراف کی آبادی کو سہولت فراہم کی ہے۔علاقے کے عوام اس فوری امدادی کارروائی اور بدترین سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر بروقت اقدامات کرنے پر پاک فوج کی بے حد معترف اور شکر گزار ہے۔


Read 149 times


TOP