ہلال نیوز

پاک فوج کی جانب سے جلالپور اور خانیوال میں فری میڈیکل کیمپس کا قیام

گزشتہ دنوں پاک فوج کی جانب سے تحصیل جلالپورکے علاقہ بہادر پور اور خانیوال کے علاقہ کچا کھوہ میں فری میڈیکل کیمپس کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں پاک آرمی کے ماہر ڈاکٹروںاور سرجیکل سٹاف نے علاقہ مکینوں کو مفت طبی سہولیات مہیا کیں۔میڈیکل کیمپس کے دوران متاثرہ علاقوں کے تقریباً 5400مریضوں کو طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔
دونوںعلاقوں کے مکینوں نے پاک آرمی کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کے قیام پر خوشی اورتشکر کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پاک فوج کی طرف سے آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔



 

Read 181 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP