ہلال نیوز

پاک فوج کا سکردو میں مفت طبی  کیمپ کا انعقاد

گزشتہ دنوں پاک فوج نے گلگت  بلتستان کے ضلع سکردو کے گائوں شیلا میں دو روزہ مفت طبی  کیمپ کے دوران 350 سے زائد مریضوں کو امداد فراہم کی۔



اس  کیمپ میں پاک فوج کی میڈیکل کور کے 30سے زائد جنرل فزیشن، میڈیکل سپیشلسٹ، سرجیکل سپیشلسٹ اور ڈینٹل سرجن شامل تھے۔ میڈیکل اور سرجری کے مریضوں میں 75مرد، 156خواتین اور 74بچے شامل تھے جبکہ دانتوں کے 45 مریضوں کو مفت طبی امداد فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ 113لیبارٹری ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ علاقے کے لوگوں میں،مفت ادویات، ہینڈ سینیٹائزر، فیس ماسک، دانتوں کے برش اور ٹوتھ پیسٹ تقسیم کیے گئے۔ مقامی لوگوں کے لئے بیماریوں سے بچائو ، ذاتی حفظان صحت اور دانتوں کی صفائی کے بارے میں آگاہی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا۔
 

Read 110 times


TOP