گزشتہ دنوں پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے دور افتادہ علاقے رزمک میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقا د کیا گیا۔ پاک فوج الشفاء ٹرسٹ اور نارتھ ویسٹ فرنٹیئر ہسپتال پشاور کے ماہر ڈاکٹرز نے جن میں میڈیکل سپیشلسٹ، آئی سپیشلسٹ ، ای این ٹی سپیشلسٹ، سکن سپیشلسٹ، ڈینٹل سپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ اور چائیلڈ سپیشلسٹ شامل تھے، مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا۔ علاقہ مکینوں کو مفت طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ کے دوران آنکھوں کے آپریشن اور نظر کے چشمے مفت فراہم کئے گئے۔ اس موقع پرکور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کی اہلیہ ڈاکٹر فاطمہ شاہین نے بھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔
Read 133 times