ہلال نیوز

پاک فضائیہ کے1965کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو ان کی آٹھویں برسی پر خراجِ تحسین

گزشتہ دنوں پاک فضائیہ نے 1965کی جنگ کے ہیرو ائیر کموڈور محمد محمود عالم (مرحوم ) کو ان کی آٹھویں برسی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ یاد رہے کہ ایم ایم عالم نے 1965کی جنگ کے دوران ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے 5طیاروں کو گرانے کا شاندار کارنامہ سر انجام دیا تھا۔  



پاک فضائیہ کے اس مایہ ناز ہواباز نے اپنے F-86 طیارے میں پرواز کرتے ہوئے 5بھارتی لڑاکا طیاروں کوایک دن میں تباہ کیا اور گیارہ روزہ جنگ میں کل  9بھارتی طیاروں کو تباہ کیا جو کہ آج تک ایک ناقابلِ شکست ریکارڈ ہے۔ آپ کی ان بہادرانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت نے آپ کو دو بار ستارئہ جرأت سے نوازا۔ ایم ایم عالم اس وقت سرخیوں کی زینت بنے جب انہوں نے ایک فضائی معرکے میںاپنے F-86 طیارے سے9 بھارتی ہاکر طیاروں کو تباہ کیا۔ کراچی میں طویل عرصہ بیمار رہنے کے بعد آپ 18مارچ 2013 کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
 

Read 60 times


TOP