ہلال نیوز

پاک فضائیہ کے سربراہ کا ساؤتھ افریقہ کا دورہ

گزشتہ دنوں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ساؤتھ افریقہ کا سرکاری دورہ کیا۔ جہاں انہیں سائوتھ افریقن فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز آمد پر ایک چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر انہوں نے ساؤتھ افریقن فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیبیئن مسیانگ (Fabian Msiang) سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امورزیر بحث لائے گئے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے ٹریننگ اور دیگر  پیشہ ورانہ شعبوں میں تعاون کی پیشکش کی۔ ساؤتھ افریقن فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اوراس کی خود انحصاری کے حصول کی کوششوں کی تعریف کی۔ دونوں فضائی سربراہان نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔


Read 120 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP