ہلال نیوز

پاک بحریہ کے سر براہ سے غیر ملکی مندوبین کی ملاقاتیں

گزشتہ دنوں ہالینڈ کے سفیرWillem Wouter Plomp ،  ترکی کے سفیرIhsan MUSTAFA YURDAKUL  اور اٹلی کے سیکرٹری جنرل آف ڈیفنس اور نیشنل آرمامینٹس ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل Nicolo Falsaperna  نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ 
ملاقاتوں کے دوران خطے کی میری ٹائم سکیورٹی صورت حال، پیشہ ورانہ اُمور اور باہمی بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ کے سر براہ نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کے عزم اور کردار کے ساتھ ساتھ بحری امن میں پاک بحریہ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ سر براہ پاک بحریہ نے معزز مہمانوں کو پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام سے بھی آگاہ کیا۔
نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرنے والی ان شخصیات نے خطے کے بحری امن اور میر ی ٹائم استحکام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے سلسلے میں پاکستان کے عزم اور جذبے کی تعریف کی۔



 

Read 100 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP