ہلال نیوز

پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو  عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب

گزشتہ دنوں پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کوعسکری اعزازات تفویض کرنے کی پروقار تقریب کا انعقاد نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی تھے۔ ستارہ امتیاز(ملٹری)کے وصول کنندگان میں کموڈور احمد حسین، کموڈور محمد خالد، کموڈور ڈاکٹر نذیر احمد، کموڈور عاصم زمان ملک، کموڈور ڈاکٹر محمد فرحان، کموڈور محمد نعیم انور، کموڈور جواد احمد قریشی، کیپٹن محمود الحق، کیپٹن محمد فرحت عباس، کیپٹن عمر فاروق ملک، کیپٹن کامران حنیف چوہدری اور کیپٹن حامد سہیل شامل تھے۔



تمغہ امتیاز(ملٹری)کے وصول کنندگان میں کمانڈر عمر علی فاروق، کمانڈر ماجد محمود، کمانڈر رومی جبین اور لیفٹیننٹ کمانڈر سعدیہ مظہر شامل تھے۔تمغہ بسالت لیفٹیننٹ کمانڈر ملک عباس حسن نے وصول کیا۔امتیازی اسناد وصول کرنے والوں میں لیفٹیننٹ کمانڈر محمد نیاز اور محترم شاہ LINTTشامل تھے۔ سی پی اوز اور سیلرز میں تمغہ خدمت (ملٹریI-)کے08 ایوارڈز، تمغہ خدمت (ملٹریII-) کے03 ایوارڈز اور تمغہ خدمت (ملٹریIII-)کے14 ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ پاک بحریہ کے 31 افسران، سی پی اوز / سیلرز اور سویلینز کو امیرالبحر کی جانب سے ستائشی خطوط دئیے گئے۔تقریب میں پاک بحریہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔
 

Read 113 times


TOP