ہلال نیوز

پاک بحریہ کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر  کے عوام کے لیے میڈیکل کیمپس کا انعقاد

گزشتہ دنوں پاک بحریہ نے آزاد جموں و کشمیر کے دوردراز علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپس قائم کیے۔ ان میڈیکل کیمپس میں چلہ بانڈی، چکار اور باٹا کنڈل شاہی کے ہزاروں مریضوں کا مفت معائنہ اور علاج معالجہ کیا گیا۔ پاک بحریہ کے میڈیکل، جنرل سرجن اور جنرل فزیشن پر مشتمل ڈاکٹرز کی ٹیم نے جدید آلات کے ذریعے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت مشاورت فراہم کی۔ میڈیکل کیمپس میں آنے والے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں اور معمولی نوعیت کے آپریشنز بھی کیے گئے۔مزید برآں مقامی آبادی کو عام انفیکشن خاص طور پر کووِڈـ19 وبائی مرض کے حوالے سے احتیاطی تدابیر، حفظان صحت اور رہائشی علاقوں کی صفائی سے متعلق اقدامات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ کشمیری عوام نے پاک بحریہ کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف دیہی علاقوں میں مفت طبی کیمپس کے قیام کی کاوش کا بھرپور خیرمقدم کیا۔



پاک بحریہ اپنے ہم وطنوں کے لئے معیاری طبی اور تعلیمی سہولیات کی مسلسل فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا قیام پاک بحریہ کے عزم کا عملی مظاہرہ ہے۔
 

Read 96 times


TOP