ہلال نیوز

پاک بحریہ کا ساحلی علاقوں میں ریسکیو آپریشن

بحیرہ عرب میں آنے والے سمندری طوفان 'کیار' نے پاکستان کی ساحلی آبادی کو متاثر کیا۔سمندری طوفان کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ، کئی گھر طوفان میں بہہ گئے اور ساحلی مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاک بحریہ اپنے بھائیوں کے دکھ درد میں شریک رہی اور اندرون سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ اور سجاول کے علاقوں ،کے ٹی بندر اور شاہ بندر، میں ریسکیو آپریشن انجام دیا۔  اطلاع ملتے ہی پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیمیں ضروری ساز و سامان اورکشتیوں  کے ہمراہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کی گئیں۔متاثرہ علاقوں میں کیٹی بندر کے گوٹھ ٹھاکر کاریو(Thakar Kario) اور حجامارو (Hajamro)جبکہ شاہ بندر کے گوٹھ گل محمد اور عباس جٹ کے سیکڑوں گھروں میںطوفان کے باعث سمندری پانی داخل ہو چکا تھا۔پاک بحریہ کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں خواتین ،بچوں اور بزرگوں سمیت بڑی تعداد میں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پاک میرینز کے دستوں نے پانی کا بہائو روکنے کے لئے حفاظتی بند باندھنے میں بھی مقامی افراد کی مدد کی۔ریسکیو آپریشن کے دوران پاک بحریہ کی جانب سے مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے جہاں مقامی افراد کو طبی امدادبھی فراہم کی گئی۔



 

Read 79 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP