ہلال نیوز

پاک بحریہ فری میڈیکل کیمپس

گزشتہ دنوں پاک بحریہ نے گوادر کی تحصیل کلانچ کے علاقے بُنڈی بازار کپراور ضلع ٹھٹھہ کے علاقے کیٹی بندرمیں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا۔ بُنڈی بازار کپر میںلگائے جانے والے میڈیکل کیمپ میں گاؤں اور قرب و جوار سے آئے ہوئے مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیںمفت ادویات فراہم کی گئیں۔ مقامی عمائدین اور مریضوں نے کیمپ کے انعقاد کو سراہا ۔ کیٹی بندر میں منعقد ہونے والے میڈیکل کیمپ میںجنرل فزیشن، میڈیکل سپیشلسٹ، گائنا کالوجسٹ، سرجیکل سپیشلسٹ، ماہرِامراض ِ جلد اور بچوں کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیااور مفت ادویات فراہم کیں۔ پاک بحریہ کے ان میڈیکل کیمپس سے سیکڑوں مریضوں نے استفادہ کیا۔



 

Read 44 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP