ہلال نیوز

پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے جہازوں کا دورۂ قطر 

گزشتہ دنوںپاک بحریہ کے جہازوںپی این ایس خیبر ،پی این ایس راہ نَوَرد اور پی این ایس مددگار پر مشتمل پاک بحریہ کے بحری بیڑے اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کے جہاز ژوب نے دوحہ( قطر) کا دورہ کیا۔
پاک بحریہ کے اس بیڑے کے دورے کا مقصد پاک بحریہ اور قطر امیری نیول فورسز کے مابین موجود تعلقات کو مزید مضبوط بناناتھا ۔ بندر گاہ کے دورے کے دوران آفیسرز اورسیلرز نے مضبوط باہمی اشتراک کے تسلسل کو بر قرار رکھنے کے لئے کئی سر گرمیوں میں حصہ لیا۔ بندر گاہ پر قیام کے دوران پاک بحریہ کے جہاز پر ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیاجس میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں ، دفاعی اتا شیوں اور عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ قطر میں مقیم پاکستانیوں اور مقامی آبادی کے لئے جہاز کے دورے کا انعقاد بھی کیا گیا۔
دوحہ میں قیام کے دوران مشن کمانڈر نے جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ مختلف شخصیات سے ملاقا تیں کیں جن میں قطر امیری نیول فورسز کے قائم مقام کمانڈر، بر یگیڈیئر حمادالدوسری ، قطر امیری نیول فورسز کے فلیٹ کمانڈر بریگیڈئیر غانم مبارک الکومیت شامل تھے۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور اور مختلف شعبہ جات میں تعلقات کی وسعت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔بندرگاہ کے دورے کے اختتام پر پاک بحریہ اور قطر امیری نیول فورسز کے جہازوں کے درمیان مشق کا انعقاد بھی کیا گیا۔



 

Read 25 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP