ہلال نیوز

پاکستان نیوی سیرت النبی ۖ کانفرنس 

پاک بحریہ کے قرآن سنٹرز میں خصوصی کورسز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ سیرت النبی ۖ کے موضوع پر منعقدہ کوئز مقابلے، مقابلہ نعت خوانی، مقابلہ حفظ و قرأت اور سیرت کانفرنسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ابتداء میں یہ مقابلے پاک بحریہ کی یونٹس کی سطح پر منعقد کئے جاتے ہیں۔ یونٹس میں کامیابی حاصل کرنے والے حفاظ، قراء اور نعت خواں حضرات کمانڈز کی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں شریک ہوتے ہیں اور کامیابی حاصل کر کے ایڈمن اتھارٹیز کی سطح پر منعقدہ سیرت کانفرنسز میں حصہ لیتے ہیں۔ ایڈمن اتھارٹیزکے بہترین حفاظ، قراء اور نعت خواں حضرات پی این سیرت کانفرنس کے لئے منتخب کئے جاتے ہیں۔
 اس سال پاکستان نیوی سیرت النبی ۖ کانفرنس 1441 ھ کا انعقاد بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں کیا گیا جس میں آٹھ مقررین اورچھ نعت خواں حضرات نے حصہ لیا۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پی این ایس جوہر کموڈور حبیب الرحمن تھے۔ 
تقریری مقابلے میں لاجسٹکس کمانڈ کے جوہر عباس نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مقابلۂ نعت میں فلیٹ کمانڈکے لیفٹیننٹ فواد احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستا ن نیوی سیرت النبی ۖ 1441 ھ کی ٹرافی کمانڈر کراچی کمانڈ نے حاصل کی۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔



 

Read 71 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP