ہلال نیوز

پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام اور تعمیرنو میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا

پاکستان اپنی سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے باڑ کے ساتھ نئے قلعوں اور پوسٹوں کی تعمیر اور ایف سی دستوں کی تعداد کو بھی بڑھائے گا
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کا پاک افغان بارڈر کا دورہ

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور تعینات دستوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہیں بارڈر پر باڑ لگانے، علاقے میں معاشرتی و معاشی ترقی اور ٹی ڈی پیز کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس علاقے میں گزشتہ دنوںافغانستان کے علاقے سے دہشت گردوں نے باڑ کے کام پر مامور جوانوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے دستوں کے بلند حوصلوں اور علاقے میں استحکام کے حوالے سے کارکردگی کی تعریف کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام اور تعمیرنو میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی غیر یقینی صورتحال کے لئے تیار ہیں اور اس لئے پاکستان اپنی سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے باڑ کے ساتھ نئے قلعوں اور پوسٹوں کی تعمیر اور ایف سی دستوں کی تعداد کو بھی بڑھائے گا تاکہ بارڈر کے نظام کو احسن طریقے  سے انجام دیا جاسکے۔



 

Read 137 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP