ہلال نیوز

وزیراعظم کا دورۂ کوئٹہ

گزشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے پاک فوج اور حکومت بلوچستان کے مشترکہ بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جن میں امراض قلب کا ہسپتال اور کوئٹہ تا ژوب روڈ کی تعمیر شامل ہیں۔ اس شاندار تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔ پاک فوج اور حکومت بلوچستان مل کر کوئٹہ میں عرب امارات کے تعاون سے خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت سٹیٹ آف دی آرٹ بلوچستان ہیلتھ کمپلیکس کوئٹہ کی تعمیر کریں گے جس کا مقصد مقامی آبادی کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنا ہے۔ امراض قلب کے اس ہسپتال میں جدید طبی سہولیات، بشمول آپریشن تھیٹرز، ایکو اور نیوکلیئر کارڈیو، مہیا کی جائیں گی۔ ماحول کو بہتر بنانے کے لئے بائیو میڈیکل ورکشاپ اور ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ تعمیر کئے جائیں گے۔ کوئٹہ، ژوب روڈ کی تعمیر کوئٹہ کو کچلاک، مسلم باغ اور قلعہ سیف اﷲ سے گزرتے ہوئے ژوب سے ملائے گی۔مزید برآں کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کی مسافت ١٢ گھنٹوں سے کم ہو کر ٤ گھنٹے رہ جائے گی۔ جس سے مقامی آبادی کی معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں کو فائدہ ہوگا۔ خاص کر مقامی تاجروں کو اجناس تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔ اس سڑک کی تعمیر سے خیبرپختونخوا سے کراچی سمندری بندرگاہ تک اشیاء کی بسرعت نقل و حرکت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔



N50 موٹر وے بحیثیت علاقائی بنیادی راہداری کی حیثیت رکھتا ہے جس کا مغربی بارڈر افغانستان اور ایران کو پاکستان سے ملاتا ہے اور سب سے اہم سی پیک کا مغربی راستہ سیدھا گوادر کی بندرگاہ سے جاملتا ہے۔ تقریب میں وفاقی اور صوبائی وزراء کے علاوہ سول اور عسکری اعلیٰ قیادت نے بھی شرکت کی۔ دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے گوادر پورٹ سٹی کے دورے کے موقع پر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح بھی کیا، جو پاک چین راہداری کا حصہ ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نے چین کی حکومت کی جانب سے نئے ایئرپورٹ کی تعمیر پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے تعاون سے گوادر تا کوئٹہ نئی ٹرین بھی چلائی جائے گی۔



 

Read 163 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP