ہلال نیوز

وزیراعظم پاکستان کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ

گزشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیراعظم نے پاکستان ایئر فورس کی جانب سے ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے بالخصوص رواں سال ماہ فروری میں دشمن کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر تعریف کی۔وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، مختلف قومی و تعمیری سرگرمیوں اور پاکستان کے مثبت کردار کی تصویر کشی میں پاک فضائیہ کے کردار اور کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر سینیئر کیبنٹ منسٹرز اور ایڈوائزر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔



 

Read 81 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP