ہلال نیوز

وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

یومِ دفاع کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
 وزیراعظم کو لائن آف کنٹرول پر موجودہ صورتحال کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے مقامی آبادی کے افراد سے بھی ملاقات کی۔ بعدازاں وزیراعظم وہاں تعینات دستوں سے بھی ملے اور اُن کے بلند حوصلے اور عزم کی تعریف کی۔
وزیراعظم شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے ملے اور دہائیوں پر محیط صبر کو سراہا۔ وزیراعظم نے آزادکشمیر میں نہتے عوام اور مقبوضہ کشمیر میں جاری معصوم افراد پر ظلم کو بھارت کی بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ وزیراعظم نے اس بات کو دہرایا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے اُن کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری موجودہ کاوشوں نے دنیا کے سامنے فاشسٹ انڈیا کا چہرہ عیاں کیا ہے۔ ہماری مسلح افواج مکمل طور پر بھارتی مہم جوئی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔



 

Read 72 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP