ہلال نیوز

نیشنل سکی اینڈ سنو بورڈنگ چیمپئن شپ 2023

گزشتہ دنوں پاک آرمی اور فرنٹیئر کور(نارتھ)کی جانب سے مالم جبہ میں دو روزہ نیشنل سکی اینڈسنو بورڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ۔ چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا بھر سے عوام نے بڑی تعداد میں حصہ لیا ، 100 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر پشاور کورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات تھے ۔  انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی کارکردگی کو سراہا ۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور(نارتھ)میجر جنرل نور ولی خان بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔


Read 78 times


TOP