ہلال نیوز

نیشنل سکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کا ائیر ہیڈ کوارٹر ز کادورہ

گزشتہ دنوں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ اس وفد میں پارلیمنٹیریئنز ، قبائلی زعمائ،علماء کرام، سیاسی شخصیات، سرکاری افسران، ماہرین تعلیم، وکلاء اور سول سوسائٹی کے ممبران شامل تھے۔ اس موقع پر سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچے اور ذمہ داریوں پر ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔  وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہاکہ پاکستان کی خوشحالی کا دارومدار بلوچستان کی ترقی پر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ دوسرے ملکی اداروں کے ساتھ مل کر بلوچ نوجوانوںکو قومی ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ اس ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو اہم قومی سلامتی امور سے آگاہی کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی صورت حال کے ملکی سلامتی پر اثرات سے روشناس کرانا تھا۔



 

Read 70 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP