ہلال نیوز

نیشنل سکیورٹی ورکشاپ بلوچستان  کے شرکا ء کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

گزشتہ دنوں  نیشنل سکیورٹی ورکشاپ، بلوچستان کے شرکاء نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ منعقدہ ورکشاپ کے وفد میں پارلیمنٹیرینز، قبائلی زعما، علما کرام، سیاسی شخصیات، معززین، سرکاری افسران، ماہرین تعلیم، وکلاء اور سول سوسائٹی کے ممبران شامل تھے۔سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچے اور ذمہ داریوں پر ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔  



شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا دارومدار بلوچستان کی ترقی پر ہے۔انہوں  نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ دوسرے ملکی اداروں کے ساتھ مل کر بلوچ نوجوانوں کو  قومی ترقی کے دھارے  میں لانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور مستقبل کی فضائی جنگ میں تکنیکی صلاحیت اور جدیدیت کے حصول کے لیے بھی کوشاں ہے۔
 

Read 95 times


TOP