ہلال نیوز

ملیر گیریژن کراچی میں  یومِ پاکستان کے حوالے  سے تین روزہ تقریبات

یومِ پاکستان کی مناسبت سے ملیر گیریژن کراچی میںتین روزہ تقریبات کا انعقاد ہوا جن میں گورنر سندھ محمد عمران اسمٰعیل، وزیرِاعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انفرادی دوڑ کے مقابلے، ہارس اینڈ کیمل ڈانس، رائیڈنگ، اور فاسٹ روپ ریپیلنگ سمیت متعدد مقابلے منعقد کئے گئے ، جبکہ اختتامی تقریب میں پاکستان نیوی کے ایس ایس جی کمانڈوز نے رنگا رنگ سکائی ڈائیونگ اینڈ فری فال کا مظاہرہ کیا۔  
تقریبات میں گیریژن ملیرکمانڈر میجر جنرل زاہد محمود سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔   


Read 25 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP