ہلال نیوز

ملتان گیریژن میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

گزشتہ دنوں ملتان گیریژن میں کور لیول چیمپیئن شپ میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریسلنگ، والی بال، اتھلیٹکس، کبڈی اور رسہ کشی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ریسلنگ اور اتھلیٹکس کے   مقابلوں میں 24 انجینئر بٹالین نے کھیل کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے   چیمپیئن شپ ٹرافی جیت لی۔
 کوراور انٹرڈیو کے ما بین اتھلیٹکس اور کبڈی کے مقابلوں میں فرسٹ آرمڈ ڈیو نے کھیل کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے   چیمپیئن شپ ٹرافی جیتی جبکہ رسہ کشی کے مقابلوں میں40 ڈیونے چیمپیئن شپ ٹرافی حاصل کی۔ان مقابلوں کے دوران شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی او ر کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔



 

Read 39 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP