ہلال نیوز

قطر امیری نیول فورسز کے سربراہ کا دورہ 

قطر امیری نیول فورسزکے سربراہ ،سٹاف میجر جنرل(سی) عبداللہ بن حسن ال سلیطی(Staff Major General (SEA) Abdullah Bin Hassan Al Sulaiti) نے گزشتہ دنوں نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آبادکا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُموربشمول  دو طرفہ بحری اشتراک اور خطے کی میری ٹائم سکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے بعد ایوانِ صدر میں ایک پُر وقار تقریب منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں صدر ِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سٹاف میجر جنرل(سی) عبداللہ بن حسن ال سلیطی کو پاکستان کے اعلیٰ عسکری اعزاز ہلال ِامتیاز (ملٹری) سے نوازا۔قطر امیری نیول فورسز کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات میںمزید استحکام کا باعث بنے گا۔



 

Read 253 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP