ہلال نیوز

قطر امیری  فضائیہ کے کمانڈر کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ 

گزشتہ دنوں قطر امیری فضائیہ کے کمانڈر سٹاف میجر جنرل (پائلٹ) سالم حمد عقیل النابت (Salem Hamad Eqail AL- Nabet) نے اپنے وفد کے ہمراہ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے ایک چاق چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادربھی چڑھائی۔
بعد ازاں کمانڈر قطر امیری فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے تفصیلی ملاقات کی۔ دونوں فضائی سربراہان نے علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا۔کمانڈر قطر امیری فضائیہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاکستان اور قطرکے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون پر گفتگو کی۔ دونوں معزز شخصیات نے فضائی افواج کے درمیان بے مثال دوستانہ تعلقات کو نئی جہتوں سے روشناس کرانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔



 

Read 66 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP