ہلال نیوز

قبائلی اضلاع کے خصوصی افراد کے مسائل میں کمی لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ آئی جی ایف سی نارتھ 

گزشتہ دنوں خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے جی آر سی ہال پشاور کینٹ میں تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل راحت نسیم تھے۔ جبکہ وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان اجمل وزیر ایف ڈی ڈبلیو او کے مرکزی چیئرمین عرفان اللہ جان اور قبائلی اضلاع کے مشران و خصوصی افراد نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر میجر جنرل راحت نسیم نے خطاب میں کہا کہ تنظیم کی جانب سے یہ اقدام قابل ستائش ہے، فرنٹیئر کور بھی قبائلی اضلاع کے خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کرے گی اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا کیونکہ یہ معاشرے کے انتہائی قابل توجہ لوگ ہیں۔



 

Read 31 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP