ہلال نیوز

قائداعظم سپورٹس فیسٹیول

گزشتہ دنوں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا اور باجوڑ سپورٹس ایسوسی ایشن کے  زیرِ اہتمام قائد اعظم سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوا۔ سپورٹس فیسٹیول میں ضلع باجوڑ کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔کرکٹ، والی بال، فٹبال، باسکٹ بال، ایتھلیٹکس اور بیڈمنٹن کے ہونے والے مختلف مقابلوں میں ضلع بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتامی دن مختلف پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ضلع باجوڑ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقدہ سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کو علاقے کی عوام نے بہت سراہا اور مستقبل میں اس طرح کے کھیلوں کے مقابلے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔


Read 166 times


TOP