ہلال نیوز

فرنٹیئر کور (ساؤتھ)   - پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

گزشتہ دنوں سکائوٹس ٹریننگ اکیڈمی میر علی (شمالی وزیرستان ) میں فرنٹئیر کور (سائوتھ) کے ریکروٹس کی تقریب حلف برداری اور پاسنگ آئو ٹ پریڈ منعقد ہوئی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدتھے۔



پریڈ گرائونڈ پہنچنے پرانسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور (سائوتھ) میجر جنرل عمر بشیر اور کمانڈنٹ سکائوٹس ٹریننگ اکیڈمی کرنل صلاح الدین نے مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔ ریکروٹس کے چاق چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔ بعدازاں انھوں نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ مجھے اْمید ہے کہ آپ پاکستان کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں گے اوروقت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ملک میں قیام امن کے لئے فرنٹئیر کور کا کردار انتہائی اہم ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیںاور میں ان تمام شہداء کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتاہوں۔
آ خر میں مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کورس میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
 

Read 114 times


TOP