ہلال نیوز

عالم آباد (صوابی) میں جدید ہسپتال اور عظیم الشان مسجد کا سنگِ بنیا رکھ دیا گیا 

گزشتہ دنوں عالم آباد ویلفیئر پروجیکٹ میں پاک فضائیہ اور راشد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک سے 200بستر پر مشتمل ایک جدید ہسپتال اور ایک عظیم الشان مسجد کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور پاک فضائیہ کے سربرا ہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان شاندار منصوبوں کی تختی کی نقاب کشائی کی۔عالم آباد کا عظیم منصوبہ بالعموم خیبر پختونخوا کے لوگوں اور بالخصو ص صوابی کی مقامی آبادی کی فلاح وبہبود کے لئے بنایا گیا ہے۔ ایئر کموڈور(ریٹائرڈ) شبیر احمد صدر راشد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن نے معزز مہمانوں کو عالم آباد ویلفیئر پروجیکٹ کی چیدہ چیدہ خصوصیات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی فضائی سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے کے علاوہ تعمیر ملت کے پروگراموں میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے اس منصوبے میں ایئر چیف کی مخلصانہ کاوش کی تعریف کی۔ انہوں نے اس منصوبے کی خاطرنبی کلے کے مقامی لوگوں کی جانب سے ایک ہزار کنال زمین وقف کرنے کے بے لوث جذبے کو بھی سراہا۔



 

Read 61 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP