ہلال نیوز

صدرِ مملکت کی حوالدار لالک جان کے مزار پر حاضری

گزشتہ دنوں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے حوالدارلالک جان کے یومِ شہادت پرشہید کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فا تحہ خوانی کی۔اس موقع پر سول و فوجی افسران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ صدرپاکستان نے حوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔فوجی پریڈ کے دستے نے پریڈ کمانڈر کیپٹن اعزاز خالد کی زیر قیادت شہید کو سلامی پیش کی۔



یاد رہے سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے حوالدار لالک جان شہید کا بیسواں یوم شہادت انتہائی عزت و احترام سے منایا گیا۔دریں اثناء اس حوالے سے ضلع غذرمیں اُن کے آبائی گائوں ہندر(وادی شہدائ)میں اُن کے مزار پر ایک پُر وقار تقریب بھی منعقد کی گئی ۔ جس کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ این ایل آئی سنٹر بریگیڈیئر عامر صدیق تھے۔



 

Read 85 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP