ہلال نیوز

صباؤن میں تنظیم نو پروگرام کی تقریب

گزشتہ دنوں ڈی ریڈیکلائزیشن سینٹر صباؤن مالاکنڈ میں تنظیم نو پروگرام کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے نوعمر جوانوں کی کامیاب تربیت پر اُن کو مبارکباد دی اور نصیحت کی کہ وہ مستقبل میں ایک مفید شہری ثابت ہوں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بہترین تربیتی سہولیات کی فراہمی پر صبائون کے کام کو سراہا۔ انہوں نے صباؤن مالاکنڈ کو ضلع خیبر میں منتقل کرنے اور موجودہ نظام کو مالاکنڈ وومن یونیورسٹی کیمپس کے حوالے کرنے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر کمانڈر پشاور کور بھی اُن کے ہمراہ تھے۔



 

Read 75 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP