ہلال نیوز

شندور پولو  فیسٹول  2019

گزشتہ دنوںشندور پولو فیسٹول2019 ٹیم چترال کی شاندار فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ٹیم چترال نے گلگت  بلتستان کی ٹیم کو 5 کے مقابلے میں 6گول سے شکست دی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر پشاورکورلیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود تھے۔ اُنہوں نے سینئر منسٹر خیبر پختونخوا عاطف خان کے ہمراہ جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اختتامی تقریب میں پاکستانیوں سمیت ہزاروں غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی۔ فائنل میں کا لاش، چترال اور گلگت کے روائتی رقص کے ساتھ ساتھ ایس ایس جی کے پیرا ٹروپرز نے 20ہزار کی بلندی سے پیرا گلا ئیڈنگ کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا۔


Read 70 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP