ہلال نیوز

سی ایم ایچ 'کاکلیر ایمپلانٹ' پروگرام

راولپنڈی سی ایم ایچ گزشتہ دو سالوں سے کامیابی کے ساتھ کاکلیر ایمپلانٹ پروگرام چلا رہا ہے۔ اس جدیدٹیکنالوجی کے ذریعے سماعت سے محروم معذور  افراد کی سنائی بحال کردی جاتی ہے۔ اور وہ ایک عام شہری کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں۔ اس سہولت سے بہرے بچے عام سکول میں تعلیم حاصل کرکے معاشرے کے مفید شہری بن سکتے ہیں۔
گزشتہ دنوں سی ایم ایچ راولپنڈی کے ای این ٹی سرجنز نے سواں(100) کاکلیر ایمپلانٹ کرکے ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا ۔ ان سو افراد میں صرف فوجی اور فوجیوں کے بچے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے تمام صوبوں کے سماعت سے محروم افراد اور بچے شامل ہیں جن کا ایمپلانٹ وزیراعظم سکیم کے تحت کیاگیا۔



سی ایم ایچ کے کمانڈنٹ میجر جنرل احسن الطاف کی ذاتی دلچسپی کے باعث اب سی ایم ایچ راولپنڈی میں جدیدترین آلات کی مدد سے قوتِ سماعت سے محروم بچے کی تشخیص پیدائش پر ہی کی جاسکتی ہے تاکہ اس معذوری سے متاثرہ بچے کا ایک سال کی عمر تک ایمپلانٹ کرکے اس کو ایک عام بچے کے برابر لایا جاسکے اور اُسے اپنی معذوری کا احساس تک نہ ہو۔ میجر جنرل احسن الطاف نے کامیاب سواں کاکلیر ایمپلانٹ کرنے پر ہسپتال کے سارے عملے کو اور خاص طور پر ای این ٹی کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی جن کی کوششوں سے یہ ممکن ہوسکا۔ انہوںنے اُمید ظاہر کی کہ  بہت جلد یہ ٹیکنالوجی پاکستان کے دیگر سی ایم ایچ میں بھی منتقل ہو جائے گی اور ان شاء اﷲبہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہو جائے گا جہاں سماعت سے محروم افراد کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی۔
اس موقع پر انہوں نے ڈی جی سرجری میجر جنرل عرفان، میجر نصرت رضا اور کاکلیرایمپلانٹ سے مستفید ہونے والے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور تصاویر بھی بنوائیں۔

Read 109 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP