گزشتہ دنوں سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع نے سینیٹر مشاہد حسین کی سربراہی میں کور ہیڈ کوارٹرزپشاور کا دورہ کیا ۔ کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کمانڈر پشاور کورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے سینیٹ سٹیڈنگ کمیٹی برائے دفاع کو تازہ ترین سکیورٹی صورتحال اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل سمیت خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائل میں ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ پشاور پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکے پر بھی بریفننگ دی گئی۔ سینیٹ کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے دفاع نے کور ہیڈ کوارٹر ز کے دورے کے دوران یادگار شہدا پر حاضری دی ،پھول رکھے اورشہدا کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔
شرکاء نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا بھی دورہ کیااور خودکش حملے میں زخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔
Read 105 times