ہلال نیوز

سیلرز پاسنگ آئوٹ پریڈ 

گزشتہ دنوںپا ک بحریہ سیلرز پاسنگ آؤٹ پریڈ پی این ایس ہمالیہ میں منعقد ہوئی۔ کمانڈنٹ پی این ایس کارساز ، کموڈور سلمان الیاس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ سیلرز کی تربیت سترہ ہفتوں پر محیط تھی ، جس میںپیشہ ورانہ  کھیل تیراکی، پریڈ، اسلحہ چلانا اور جسمانی تربیت شامل تھی۔
مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اورنیول وار فئیر تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پاس آئوٹ ہونے والے سیلرزسے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُن پر بحری سر حدوں کی حفاظت و نگرانی کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے جس کو انہوں نے جذبۂ حب الوطنی اور جذبۂ ایمانی سے سر شار ہو کر انجام دینا ہے۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے پاس آئوٹ ہونے والے سیلرز اور اُن کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کی اور نمایاںکارکردگی دکھانے والے سیلرز میں انعامات بھی تقسیم کئے۔



 

Read 60 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP