ہلال نیوز

سیلرز پاسنگ آئوٹ پریڈ 

گزشتہ دنوں پا ک بحریہ سیلرز پاسنگ آؤٹ پریڈ پی این ایس ہمالیہ میں منعقد ہوئی۔ کمانڈنٹ پی این ایس کارساز ، کموڈور سلمان الیاس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ سیلرز کی تربیت سترہ ہفتوں پر محیط تھی ، جس میں پیشہ ورانہ ، کھیلوں ، تیراکی، پریڈ، اسلحہ چلانا اور جسمانی تربیت بھی شامل تھی۔
تقریب کے دوران کمانڈنگ آفیسر پی این ایس ہمالیہ ، کیپٹن عزیزالحق نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا جس میں اُنھوں نے سیلرزکی تربیت کے مختلف پہلوئو ں پر روشنی ڈالی۔
مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اورنیول وار فئیر تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پاس آئوٹ ہونے والے سیلرزسے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ پر بحری سر حدوں کی حفاظت و نگرانی کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے جس کو آپ نے جذبہء حب الوطنی اور جذبۂ  ایمانی سے سر شار ہو کر انجام دینا ہے۔اُنھوں نے پاس آئوٹ ہونے والے سیلرز اور اُن کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کی۔ بعد ازاں مہمانِ خصوصی نے نمایاں کار کردگی دکھانے والے سیلرز میں انعامات بھی تقسیم کئے۔



 

Read 84 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP