ہلال نیوز

سری لنکا کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کانیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

گزشتہ دنوںسری لنکا کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف، ایڈمرل روِندرا چندرا سِری ویجے گونا رتنے(Ravindra Chandrasiri Wijegunaratne) نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور بشمول دفاعی اشتراک اور میری ٹائم سکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرول کے قیام اور کثیرالملکی بحری سرگرمیوں میں شرکت کے ذریعے خطے کے بحری امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے امن و استحکام کی کاوشوں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے کثیرالملکی میر ی ٹائم مشق ''امن2019'' میں سری لنکا کی بھر پور شرکت پر ایڈمرل روِندرا چندرا سِری ویجے گونا رتنے کا شکریہ ادا کیا۔سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے اور امن مشق کے کامیاب انعقاد پر پاک بحریہ کے عزم اور کاوشوں کو سراہا۔


Read 19 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP