ہلال نیوز

سربراہ پاک فضائیہ کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

گزشتہ دنوں سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ دور حاضر کی جنگ میں ائیر پاور، عسکری قوت کا ایک مؤثر عنصر بن چکی ہے۔ ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجز کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور اپنے آپریشنل منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرگرم عمل ہے ۔سربراہ پاک فضائیہ نے اپنے کوئٹہ کے دورے میں کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا ۔ انہوں نے دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں پاکستان آرمی کی جنگی صلاحیتوں کو سراہا۔ جوانوں سے ملاقات کے دوران، سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ہر وقت عملی طور پر تیار رہنا اور اس ملک شہریوں کا دفاع ہمارا اولین فریضہ ہے۔



 

Read 201 times


TOP