ہلال نیوز

سربراہ پاک فضائیہ کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا دورہ

گزشتہ دنوں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ، فیصل کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر ائیر وائس مارشل حسین احمد صدیقی، صدر ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ نے ان کا استقبال کیا۔ مہمانِ خصوصی نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کی ٹیم کو عصر حاضر کے جدید چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے اعلیٰ درجے کے تعلیمی معیار کے حصول پر مبارکباد دی۔



ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ائیر چیف نے کہا کہ "دنیا تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی اور عالمی سیکیورٹی کے ایسے دور سے گزر رہی ہے جس میں جدید چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور یکسوئی کے ساتھ مقاصد کے حصول کی اہمیت ناگزیر ہے۔پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ پاک فضائیہ کا ایک باوقار ادارہ ہے جہاں پاکستانی مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران اہم کمانڈ اور سٹاف تقرریوں کے لئے تربیت حاصل کرتے ہیں۔

Read 111 times


TOP