ہلال نیوز

ریکروٹس پاسنگ آ ئو ٹ پریڈ - انجینئر   ز سنٹر رسالپور

گزشتہ دنوں ا نجنیئرز ٹریننگ سنٹررسالپور میں ریکروٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ منعقد ہوئی ۔ میجر جنرل شاہد پرویز سروے جنرل آف پاکستان پریڈ کے مہمانِ خصوصی تھے۔اس موقع پرریکروٹس کے چاق چوبند دستے نے مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی۔
میجرجنرل شاہد پرویز نے ریکروٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کور آف انجینئرزپاک آرمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔اس شعبے کی غیر موجودگی میں جنگ جیتنا ناممکن ہے۔ قراقرم کی سنگلاخ چٹانوں کو عبور کرکے شاہراہ ریشم بناناہو یا کارگل کا محاذ ہو، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو، اقتصادی راہداری منصوبہ ہو یا پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کٹھن مرحلہ کور آف انجینئرز ہمیشہ ہم قدم رہی ہے۔ 
آخر میں مہمانِ خصوصی نے کورس میں نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات بھی تقسیم کئے۔



 

Read 72 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP