ہلال نیوز

رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈر  کا جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ

گزشتہ دنوں رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔



ملاقات کے دوران سکیورٹی ، علاقائی مسائل ، خاص طور پر افغانستان میں تازہ ترین صورتحال، دوطرفہ فوجی مصروفیات اور دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین جے سی ایس سی نے دونوں برادر ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعاون خطے میں امن و سلامتی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ مہمان خصوصی پاکستان کی مسلح افواج کی خطے میں امن لانے میں مخلصانہ کوششوں بالخصوص افغان امن عمل کو سراہتے رہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔
چیئرمین جے سی ایس سی نے معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دفاعی افواج سعودی عرب کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہیں۔
 

Read 53 times


TOP