گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا میں خیبر ہسٹری ٹریل کو بحال کر دیا گیا ۔خیبر پختونخوا میں واقع درہ خیبر تاریخی اہمیت کا حامل ہے،اس اہم درہ پر واقع کئی تاریخی عمارتیں ایسی ہیں جن کی بحالی وقت کا تقاضہ تھی۔حکومت پاکستان، پاک آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے خیبر پختونخوا میں واقع ان عمارتوں کی بحالی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
قلیل مدت میں تاریخی خیبر پاس اور اس کے تمدن کے درمیان واقع تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لیے وسیع پیمانے پر کام مکمل کر لیا گیا۔ان تاریخی اہمیت کی حامل عمارتوں میں علی مسجد فورٹ اور اس میں واقع برٹش دور کا ہسپتال، مچن فورٹ ، شپولا سٹوپہ، تاریخی خیبر رائفلز میس میں موجود تاریخی نوادرات سے بھرپور میوزیم اور تاریخی قلعہ بالاحصار شامل ہیں۔
اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔کمانڈر پشاور کور نے خیبر ہسٹری ٹریل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر شرکا ء کو خیبر ہسٹری ٹریل کی تاریخی اہمیت اور بحالی کے عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔افتتاحی تقریب میں اس حوالے سے تیار کی گئی دستاویزی فلم بھی متعارف کروائی گئی۔پچیس سو سالہ تاریخ پر مشتمل خیبر ہسٹری ٹریل کی بحالی سے علاقہ میں سیاحت کو فروغ ملے گااور یہ قدیم مقامات بہت جلد عوام کے لیے بھی کھول دیے جائیں گے۔
Read 191 times