ہلال نیوز

جنرل ہیڈکوارٹرز میں تقریبِ تقسیمِ اعزازات

گزشتہ دنوں جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں تقسیمِ اعزازات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوجی عملے میں اُن کی دوران آپریشنز دلیری اور قومی خدمات پر ملٹری ایوارڈز تقسیم کئے۔
47 افسران میں ستارہ امتیاز (ملٹری)، 6 افسران، 7 جے سی اوز اور 12 جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہداء کے اعزازات اُن کے لواحقین نے وصول کئے۔ شہداء کے لواحقین سمیت سینئر افسران کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔



غازی اور شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ ہمارے ملک میں امن اور استحکام انہی افسروں اور جوانوں کی قربانیوں سے قائم ہی جو ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع پر جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے شہداء کے عظیم خاندانوں کی تعریف کی جنہوں نے ملک کی خاطر عظیم قربانیاں پیش کیں۔
 

Read 51 times


TOP