ہلال نیوز

تقریبِ تقسیمِ اعزازات

 گزشتہ دنوں چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں تقسیم اعزازات کی سادہ مگر پر وقار تقریب منعقدہوئی جس میں جنرل ندیم رضا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے سٹریٹجک تنظیموں میں تعینات نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو سول اعزازات سے نوازا ۔



اس تقریب میں تین خوا تین سمیت انتیس سائنسدانوں کوشاندار پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا ۔ 
 دس افسران کو ستارہ امتیاز ، بارہ کو صدارتی تمغہ حسن کار کردگی اور سات  کو تمغہ امتیاز دئیے گئے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سائنسدانوں اور انجینئروں کی گراںقدرخدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے گمنام ہیرو ہیں ،  آپ کی یہ خدمات قابل ستائش ہیں اور انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
 

Read 83 times


TOP