ہلال نیوز

تقریبات تقسیم اعزازات

راولپنڈی
گزشتہ دنوں جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں تقسیمِ اعزازات کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے پاکستان سٹرٹیجک انسٹیٹیوشن کے نامور سائنسدانوں اور انجنیئرز کو اُن کی اعلیٰ خدمات کے عوض سول اعزازات سے نوازا ۔


لاہور
گزشتہ دنوں لاہور کور ہیڈکوارٹرز آڈیٹوریم میں عسکری اعزازات دیئے جانے کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں کمانڈرلاہور کور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے 86افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔ یہ اعزازات پاک فوج کے جاں بازوں کو ان کی لازوال خدمات کے پیش نظر دیئے گئے جنہوں نے پاک فوج کی درخشندہ روایات کو زندہ رکھا اور زمانہ جنگ اور امن میں اپنے اپنے شعبوں میں اپنی جانوں کی پروا  نہ کرتے ہوئے اپنی عمر کے گراں قدر سال اپنے وطن کی حفاظت اور تعمیر و ترقی کے لئے وقف کئے۔
  اس موقع پر فوجی افسران اور شہداء کے اہل خانہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اعلیٰ کارکردگی پر 23فوجیوںکوستارۂ امتیاز (ملٹری) اور48کوتمغۂ امتیاز (ملٹری) اور تمغۂ بسالت سے نوازا گیا۔شہداء کے ایوارڈز اُن کے لواحقین نے وصول کئے۔



پشاور
گزشتہ دنوںکور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں شہداء کے لواحقین اور حاضر سروس آفیسرز کو ایوارڈز دیئے جانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کمانڈر پشاور کو ر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین اور حاضر سروس آرمی آفیسر ز میں سات ستارہ امتیاز (ملٹری) ، چوبیس تمغۂ امتیاز( ملٹری) اور انچاس تمغۂ بسالت کے ایوارڈز تقسیم کئے۔ تقریب میں کثیر تعداد میں حاضر سروس ، ریٹائرڈ آرمی آفیسرز اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔


کراچی
گزشتہ دنوں ملیر چھائونی کراچی میں تقسیمِ اعزازات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کمانڈر کراچی کور لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے پاکستان آرمی کے افسران و جوانوں میں میڈل تقسیم کئے۔ دہشت گردی کے خلاف مختلف آپریشنز میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے اعزازات اُن کے لواحقین نے وصول کئے۔
افسران و جوانوں کو اُن کی دوران سروس بہادری، جرأت اور اپنے اپنے شعبوں میں گراں قدر خدمات کے صلے میں ستارۂ امتیاز (ملٹری)، تمغۂ امتیاز (ملٹری) اور تمغۂ بسالت سے نوازا گیا۔ تقریب میں شہداء کے اہلِ خانہ، سینیئر آرمی افسران، اُن کے اہلِ خانہ اور جوانوں نے شرکت کی۔



 

Read 181 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP