گزشتہ دنوں ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا کمال کادیواوغلو کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد نے سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایئر ہیڈ کوارٹرزمیں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بین الاقوامی تزویراتی صورتحال، حالیہ مشترکہ منصوبوں میں ہونے والی پیشرفت اور ہوا بازی کی صنعت میں تعاون کے لیے نئی راہیں استوار کرنے سے متعلق مختلف امور کا احاطہ کیا گیا۔ معززین نے پاک فضائیہ کی جانب سے منعقد کی گئی فضائی مشق انڈس شیلڈ 2023، جس میں دنیا بھر سے معززین شرکت کر رہے ہیں، کے تناظر میں فضائی افواج کی آپریشنل تربیت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں سربراہان نے دوطرفہ تعاون، ڈرونز اور جدید عسکری آلات کی مشترکہ پیداوار میں تعاون کے فروغ کے لیے نئی راہیں استوار کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
معزز مہمان کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں ان کا پاک فضائیہ کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف بھی کروایا گیا۔
Read 219 times