ہلال نیوز

ترکی کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

گزشتہ دنوں ترکی کے سفیر احسان مصطفی یوردکول نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ معزز سفیر نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ایئر چیف کو مبارکباد پیش کی۔ دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔



معزز سفیر نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے مابین مذہب اور ثقافت سے جڑا اخوت کا ایک مضبوط رشتہ ہے۔ایئر چیف نے مزید کہاکہ صورت حال کیسی ہی کیوں نہ ہو دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکی ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے ہر موقع پر پاکستان کی حمایت کی۔ ایئرچیف نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ دونوں فضائی افواج ہر شعبے میں باہمی تعاون جاری رکھیں گی۔
 

Read 22 times


TOP