ہلال نیوز

بحریہ ماڈل کالج گوادر کی نئی عمارت کاافتتاح

گزشتہ دنوں بحریہ ماڈل کالج گوادرکی نئی عمارت کا افتتاح کیا گیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان ِ خصوصی کمانڈر کوسٹ ،وائس ایڈمرل محمدفیاض جیلانی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل محمدفیاض جیلانی نے کہا کہ کسی بھی خطے کی مقامی آبادی کو علم سے لیس کرنا کامیابی کی ضمانت ہے۔کمانڈر کوسٹ نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ساحلی علاقوں میں بحریہ ماڈل سکولز اور کالجز کی بڑھتی ہوئی تعداد تعلیم کی فراہمی اور مقامی آبادی کے معاشی استحکام کی راہیں ہموار کرنے کے لئے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہے۔
بحریہ ماڈل کالج گوادر 7 اساتذہ اور35 طلباء پر مشتمل تعداد کے ساتھ وجود میں آیا تھا ۔اس قلیل تعداد کے ساتھ بحریہ ماڈل کالج گوادرمیں تعلیم کا آغاز ہوا تھا اور اب بہت ہی کم عرصے میں یہ کالج گوادر شہر کا سب سے بہترین تعلیمی ادارہ بن چکا ہے۔ 550 سے زائد طلباء اس وقت بحریہ ماڈل کالج گواد ر میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے۔



 

Read 70 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP