ہلال نیوز

ایئر چیف مارشل کا فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ

گزشتہ دنوں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا۔ 
اس موقع پر انہوں نے فارورڈ آپریٹنگ بیسز پر تعینات پاک فضائیہ کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ'' ہم ایک امن پسندقوم ہیں لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم ہر قیمت پر اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔پاک فضائیہ دیگر مسلح افواج کے شانہ بشانہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور مکمل ہم آہنگی کی وجہ سے ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے''۔انہوں نے مزید کہا کہ '' پاک فضائیہ قومی امنگوں کے عین مطابق دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھر پور قوت سے جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ''۔
ائیر چیف نے پاک فضائیہ بیسز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیااور عملے کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہار ت کو سراہا۔



 

Read 21 times


Share Your Thoughts

Success/Error Message Goes Here
Note: Please login to your account and leave your thoughts on this article.

TOP